لندن میں ن لیگ کے بڑوں کی بیٹھک ، شہباز شریف کو سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا اور ہدایات لیں: خواجہ آصف

لندن میں ن لیگ کے بڑوں کی بیٹھک ، شہباز شریف کو سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا اور ...
لندن میں ن لیگ کے بڑوں کی بیٹھک ، شہباز شریف کو سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا اور ہدایات لیں: خواجہ آصف

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے بڑوں کی لندن میں اہم بیٹھک ہوئی ہے جس میں پاکستان کی سیاسی صورتحال اور نئی قانون سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

لندن میں ایج ویئر روڈ پر ایک ریستوران میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی صدارت میں ن لیگ کے بڑوں کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں مریم اورنگزیب، پرویز رشید، امیر مقام، احسن اقبال، خواجہ آصف ، اسحاق ڈار، رانا تنویر، ایاز صادق اور خرم دستگیر نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ اجلاس میں پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر کے ایشوز ڈسکس کیے گئے۔ شہباز شریف کو ملک کی تازہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے اور پارلیمنٹ میں نئی قانون سازی سے متعلق آگاہ کیا اور ان سے ہدایات لی ہیں۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ ایکسٹینشن والے ایشو پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جاسکتا۔

تبدیلی کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ اگر نئے الیکشن ہونے ہیں تو ہمارا موقف ہے کہ پہلے ان ہاﺅس تبدیلی آئے تاکہ اس کے ذریعے نئے الیکشن کرائے جائیں۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی