ایک اور ٹرین حادثہ، مال گاڑی نے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو کچل دیا، حادثہ کیوں پیش آیا؟

ایک اور ٹرین حادثہ، مال گاڑی نے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو کچل دیا، حادثہ ...
ایک اور ٹرین حادثہ، مال گاڑی نے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو کچل دیا، حادثہ کیوں پیش آیا؟

  



نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں امان گڑھ کے قریب مال گاڑی نے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو کچل دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک ہی خاندان کے 6 افراد ریلوے پھاٹک کراس کر تے ہوئے مال گاڑی کی زد میں آگئے۔ حادثے کے باعث 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 بچے شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان بھر میں مختلف جگہوں پر ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث حادثات پیش آتے ہیں جن میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے، متعدد شہروں میں ریلوے پھاٹک نہیں ہیں لیکن ریلوے حکام اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /علاقائی /خیبرپختون خواہ /نوشہرہ


loading...