وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے افسروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے گائیڈ لائنز جار ی کر دیں

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے افسروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے ...
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے افسروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے گائیڈ لائنز جار ی کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے افسروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے گائیڈ لائنز جار ی کر دیں،وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس اور تمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ جاری۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدارکی جانب سے جاری ہونے  والے مراسلے میں افسروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالےسےگائیڈلائنز جار ی کرتےہوئےکہا گیا ہےکہ مجاز اَفسران گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011کے تحت انتظامی بنیادوں،خالی آسامیوں اورآپریشنل ضروریات کو مد نظر رکھ کر ٹرانسفر پوسٹنگ کے اختیارات استعمال کر سکیں گے اور مجاز افسران حکومتی محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اہم عہدوں پر مطلوبہ تجربے اور قابلیت کے موزوں کوالیفکیشن کے حامل افسروں کی تعیناتی یقینی بنائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کےپرنسپل سیکرٹری کی جانب سے چیف سیکرٹری،انسپکٹرجنرل پولیس اورتمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔