وزیر اعظم سے اپوزیشن کی ملاقات سندھ کیخلاف سازش ہے:اسماعیل راہو

وزیر اعظم سے اپوزیشن کی ملاقات سندھ کیخلاف سازش ہے:اسماعیل راہو
وزیر اعظم سے اپوزیشن کی ملاقات سندھ کیخلاف سازش ہے:اسماعیل راہو

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنمااورسندھ کےوزیرزراعت اسماعیل راہو نےایم کیو ایم،جی ڈی اے اورپی ٹی آئی  رہنماؤں کی وزیر اعظم سے ملاقات کو سندھ کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کا مسترد کردہ سیاسی ٹولہ وزیرا عظم کے پاس سندھ کی بھلائی کے لئے نہیں بلکہ سندھی عوام کے مینڈیٹ کے خلاف سازش کرنے گیا تھا۔

تفصیلات کے  مطابق صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے سندھ کے اتحادیوں کی وزیراعظم سے ملاقات پر ردعمل میں کہا کہ کیا پی ٹی آئی، جی ڈی اے اور ایم کیوایم والے سلیکٹڈ وزیر اعظم سے ملنے کے بعدسندھ کے لیے ترقیاتی منصوبے لے آئے ہیں؟وفاقی حکومت اس ناکام گروہ کے ساتھ سندھ میں سیا سی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے،سندھ میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی نیازی حکومت کی دیرینہ خواہش ہے۔ اسماعیل راہو نے حکومتی اتحادیوں سے سوال کیا کہ حکومت کے اتحادی عوام کو بتائیں کے عمران خان نے ان کو سندھ کیلئے کیا دیا ہے؟ کیا جی ڈی اے نے وزیراعظم سے ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ تقسیم کرنے والے پیش کردہ بل پر کوئی بات کی؟کیاجی ڈی اے اور ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے وفاق کی طرف سے بھرپور اقدامات نہ کرنے پر بات کی؟  وزیراعظم کے پاس ملاقات کے لیے جانے والوں نے سندھ کے لیے نہیں بلکہ اپنے اپنے ذاتی مفادات درخواستیں لیکر گئے تھے۔ اُنہوں نے  کہا کہ سندھ کی عوام کسی سازش کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...