بہترین معاشی پالیسی کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے:گورنر سندھ

بہترین معاشی پالیسی کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے:گورنر سندھ
بہترین معاشی پالیسی کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے:گورنر سندھ

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی بہترین معاشی  پالیسی کے ثمرات عوام کے سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، موجودہ حکومت پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

 این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے28ویں کانووکیشن سے خطاب کرتےہوئےگورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت کی بہترین معاشی  پالیسی کے ثمرات عوام کے سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، اس ضمن میں بین الاقوامی معاشی ادارے کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ2024ء میں دنیا کی70 فیصد معیشت کا دارومدار جن20 ممالک میں ہوگا ان میں پاکستان بھی شامل ہے،موجودہ حکومت پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، این ای ڈی یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبا پاکستان سمیت دیگر ممالک میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوانوں انٹر پرینیورز کے لئے کامیاب جوان پروگرام کا آغا کردیا گیا جس کے تحت ہنر مند اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آسان شرائط پر بلا سود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں،ہمارے ملک کی ترقی کا دارومدار جامعات سے فارغ التحصیل ہونہار، قابل اور با صلاحیت طلباء و طالبات کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔تقریب میں وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود، چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر جاوید سلیم قریشی اور طلبہ و طالبات کے والدین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی ،بعد ازاں تقسیم اَسناد 2019  میں 13 طالب علموں کو ڈاکٹریٹ کی سند جبکہ امتیازی نمبر حاصل کرنے والے27طلبا و طالبات کو گولڈ میڈلز دئے گئے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...