”ڈیوڈ وارنر کو 400 رنز بنانے کا موقع ملنا چاہئے تھا“

”ڈیوڈ وارنر کو 400 رنز بنانے کا موقع ملنا چاہئے تھا“
”ڈیوڈ وارنر کو 400 رنز بنانے کا موقع ملنا چاہئے تھا“

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا نے کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کو پاکستان کیخلاف 400 رنز بنانے کا موقع ملنا چاہئے تھا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کیخلاف 335 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور اس موقع پر کپتان ٹیم پین نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا۔ ممبئی میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے برائن لاران نے کہا کہ میرے خیال سے ڈیوڈ وارنر کو ایک موقع ملنا چاہئے تھا۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 335 رنز بنا کر سابق کپتان مارک ٹیلر اور ڈونلڈ بریڈمین کا ریکارڈ توڑا جبکہ کسی بھی آسٹریلین کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا اعزاز میتھیو ہیڈن کے پاس ہے جنہوں نے 2003ءمیں زمبابوے کیخلاف 380 رنز بنائے تھے۔

مزید : کھیل