پیپلزپارٹی کا مزید کڑا احتساب شروع ہونے والاہے،سندھ میں پی پی کی حکومت زیادہ دن نہیں رہے گی:حلیم عادل شیخ

پیپلزپارٹی کا مزید کڑا احتساب شروع ہونے والاہے،سندھ میں پی پی کی حکومت زیادہ ...
پیپلزپارٹی کا مزید کڑا احتساب شروع ہونے والاہے،سندھ میں پی پی کی حکومت زیادہ دن نہیں رہے گی:حلیم عادل شیخ

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر رہنما اور صوبائی  پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت زیادہ دن نہیں چل سکتی، سندھ میں ریکارڈ کرپشن کی وجہ سے عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں، گزشتہ دس سال میں ریکارڈ کرپشن کی گئی ہے، پیپلزپارٹی کا مزید کڑا  احتساب شروع ہونے والاہے۔

تفصیلات  کے مطابق حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات مثبت رہی ہے، سندھ میں ہماری اتحادی جماعتوں کے اراکین و رہنماؤں نے وزیر اعظم سے ملاقات کر کے سندھ میں پیپلزپارٹی کی جانب جاری کرپشن اور انتقامی کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیاہے۔  وزیر اعظم نے بھی کہہ دیا ہے پیپلزپارٹی سے کسی بھی قسم کی نہ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل دی جائے گی،ہم سندھ کی خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔اُنہوں نےکہاکہ  پیپلزپارٹی نےسندھ کے وسائل کولوٹا،عوام کو جھوٹے نعروں میں الجھا کر بے وقوف بنائے رکھا ہے، زرداری کے جیل جا نے کے بعد بھی سندھ میں پیپلزپارٹی کے وزراء سندھ کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔حلیم عادل شیخ نےکہاکہ وفاقی حکومت سندھ کی عوام کی بناءتفریق خدمت کرنےپریقین رکھتی ہے،وفاق کی جانب سےشروع کی جانےوالی تمام سکیموں میں سندھ کی عوام کو برابر کا حصہ دیا جائیگا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی