لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن نے 4 ہزار 268 کیسز نمٹا دئیے

لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن نے 4 ہزار 268 کیسز نمٹا دئیے
لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن نے 4 ہزار 268 کیسز نمٹا دئیے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے زیر سماعت کیسز میں سے 30  نومبر 2019  تک 4  ہزار 268  کیسز نمٹا دیے ہیں۔

لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق جسٹس (ر)جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کی بدولت لاپتہ افراد کمیشن کو نمایاں کامیابیاں ملیں ہیں۔سیکریٹری لاپتہ افراد کمیشن فرید احمد خان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گہا ہے کہ نومبر کے مہینے میں لاپتہ افراد کے حوالے سے 43 کیسز موصول ہوئے۔سیکریٹری لاپتہ افراد کمیشن کے مطابق مبینہ طورپر جبری گمشدہ افراد کے مقدمات کی تعداد 4 ہزار 474 تھی،نومبر 2019 تک لاپتہ افراد کمیشن نے 4 ہزار 268 افراد کے کیسز نمٹائے دیے۔اعلامیہ کے مطابق نومبر میں انکوائری کمیشن نے 655 سماعتیں کیں۔ اسلام آباد میں 281 اور لاہور میں 20 مقدمات کی سماعتیں کی گئیں،اسی طرح کراچی میں 223 اور کوئٹہ میں 62 سماعتیں کی گئیں

مزید : علاقائی /اسلام آباد