لیگی ترجمانوں نے 18سوالوں کے جواب نہیں دیئے،مریم نواز کی درخواست پر عدالت آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی:فردوس عاشق اعوان

 لیگی ترجمانوں نے 18سوالوں کے جواب نہیں دیئے،مریم نواز کی درخواست پر عدالت ...
 لیگی ترجمانوں نے 18سوالوں کے جواب نہیں دیئے،مریم نواز کی درخواست پر عدالت آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی:فردوس عاشق اعوان

  



گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے  اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی میں حکومتوں میں رہنے والے کاروبار پاکستان سے باہر اور سیاست یہاں کرتے ہیں، یہ قوم کے غم میں نڈھال نہیں بلکہ اِن اپنا ذاتی درد ہے ،لیگی ترجمانوں نے 18سوالوں کے جواب نہیں دیئے، ماضی میں کیمپ آفسز کو منی لانڈرنگ کا ذریعہ بنایا گیا ،مریم نواز کی درخواست پر عدالت آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  منی لانڈرنگ کا پیسہ ٹی ٹیز کے ذریعے باہر بھیجا گیا، وزیراعظم کے بغض میں لیگی ترجمان ہم سے  ایک سال کی کارکردگی کا حساب مانگتے ہیں،1200ارب کے گردشی قرضے اور کرنٹ اکانٹ خسارہ ورثے میں ملا، ڈھٹائی میں پی ایچ ڈی کرنے والے حکومت سے حساب مانگ رہے ہیں، ماضی میں کیش بوائز کو سرکاری نوکریاں دی گئیں۔معاون خصوصی اطلاعات   نے کہا کہ کرپشن کی عجب کہانیوں کے سوالات  شہباز شریف کا پیچھا کرتے رہیں گے، مسرور انور اور شعیب قمر سے شریف خاندان کا کیا رشتہ ہے؟حکومت سے باہر ہو تو شریف خاندان من گھڑت بیانیہ بنا کر باہر چلا جاتا ہے، شہباز شریف   خاندان سمیت پاکستان آکر عدالتوں کا سامنا کریں، شہباز شریف آئیں، بائیں، شائیں کر کے حکومت کو احتساب سے نہیں روک سکتے ،قانون آپ کا پیچھا کرتا رہے گا اور قوم کا لوٹا ہوا مال واپس آئے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ آج ایک سیاسی نابالغ نے  کراچی میں بیٹھ کر بیان  دیا ،کراچی پاکستان کا معاشی گڑھ ہے،جن کا دامن کرپشن سے آلودہ ہے وہ عمران خان پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں،کرپٹ ٹولے  کا  واویلا کرنا ثابت کرتا ہے کہ وزیراعظم کا ایجنڈا جیت رہا ہے ،حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ۔ معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 52فیصد خواتین کو با اختیار بنا ئیں گے ،مریم نواز کی درخواست پر عدالت آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی،مریم نواز کے لندن میں صحت مند اور توانا بھائی والد کی عیادت کیلئے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ  بلاول این ایف سی کے تحت سندھ کو ملنے والے فنڈز کا صحیح استعمال یقینی بنائیں،بچوں سے متعلق قوانین کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ  کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، مولانا طارق جمیل کے کہنے پر مصباح الحق کو دو عہدے دینے کی خبر بے بنیاد ہے، کرکٹ کے میدان آباد ہو رہے ہیں ،ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں  واپس آ رہی ہے

مزید : قومی


loading...