پروڈکشن آرڈرکے حوالے سے کوئی دباؤنہیں ہے،اللہ تعالی کے سواکسی سے نہیں ڈرتا:اسد قیصر

  پروڈکشن آرڈرکے حوالے سے کوئی دباؤنہیں ہے،اللہ تعالی کے سواکسی سے نہیں ...
  پروڈکشن آرڈرکے حوالے سے کوئی دباؤنہیں ہے،اللہ تعالی کے سواکسی سے نہیں ڈرتا:اسد قیصر

  



مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ قومی مفادکے حامل معاملات پرہمیں سیاست سے بالاترہوکر بحیثیت قوم ایک پلیٹ فارم پرہونا چاہئے،سیاست میں اتارچڑھاؤآتارہتاہے مگرالیکشن کمیشن کے معاملے پرکسی آئینی بحران کاخطرہ نہیں ہے،پروڈکشن آرڈرکے حوالے سے کوئی دباؤنہیں ہے ، اللہ تعالی کے سواکسی سے نہیں ڈرتا،پارلیمنٹ کی بالادستی میری زمہ داری ہے اورمیرے دورمیں سب سے زیادہ پروڈکشن آردر جارہوئے ہیں۔

مردان میں  سپورٹس گالاکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ سابقہ فاٹا اصلاحات میری ترجیحات میں شامل ہے،قبائلی اضلاع کی ترقی اوروہاں کے عوام کی خوشحالی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کررہیں، 70سالہ دورکے ایک قبائلی اضلاع سمیت پورے ملک میں ترقی اورخوشحالی کاایک نیادورشروع ہواہے،تحریک انصاف کی حکومت نے جوپالیسیاں اپنائی ہیں انکے دوررس اثرات مرتب ہوں گے،پاکستان کوبنیادی طورپرمستحکم کررہے ہیں جوبین الاقوامی سطح پردرجہ بندی کرنیوالے ایجنسیزکی حالیہ رپورٹس سے واضح ہے۔اُنہوں نے کہاکہ بحرانوں پرقابوپاررہے اورانشا اللہ2020ترقی اورکاروبارکاسال ہے، عمران خان نے وطن عزیزکی ترقی اورآنے والی نسل کی خوشحالی کیلئے سخت فیصلے کئے ہیں،ہم افغانستان کیساتھ منظم تعلقات کے خواہاں ہیں،افغانستان کیساتھ ہمارے ایک زبان،ایک دین،ایک رہن سہن ایک جیساہے،ہم افغانستان کیساتھ بہترتعلقات چاہتے ہیں،اگرکچھ غلط فہمیاں ہوں بھی تواسے دورکریں گے۔اُنہوں نے کہاکہ لنڈی کوتل روڈ کواکنامک کوریڈوربنائیں گے،سابقہ فاٹامیں روزگارکے مواقع فراہم کرنے کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائے جارہے ہیں،افغانستان کیساتھ بھی تجارتی تعلقات بڑھارہے ہیں۔

مزید : قومی


loading...