کچرے کی مدد سے50میگا واٹ بجلی بنائیں گئے،شہر قائد کے70فیصد علاقوں سے لوڈ شیڈ نگ ختم کردی: ترجمان کراچی الیکٹرک

کچرے کی مدد سے50میگا واٹ بجلی بنائیں گئے،شہر قائد کے70فیصد علاقوں سے لوڈ شیڈ ...
 کچرے کی مدد سے50میگا واٹ بجلی بنائیں گئے،شہر قائد کے70فیصد علاقوں سے لوڈ شیڈ نگ ختم کردی: ترجمان کراچی الیکٹرک

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان کے الیکٹرک محمد خیام صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے70فیصد سے زائد حصوں میں لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی ہے،ہم اینگرو کے ساتھ مل کر2ہزار ٹن کچرے کی مدد سے50میگا واٹ بجلی بنائیں گئے۔

نجی ٹی وی چینل ’’نیو نیوز‘‘ کے معروف پروگرام ’’ نئی بات فواد احمد کیساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کے الیکٹرک خیام صدیقی کا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی میں تقریباََ 12سے15ہزار ٹن کچرا روز جمع ہوتا ہے،ہماری لینڈ فل سائٹ پر بھی کچرا ڈالنے کی جگہ ختم ہوتی جا رہی ہے،ہم اینگرو کے ساتھ مل کر 2ہزار ٹن کچرے کی مدد سے 50میگا واٹ بجلی بنائیں گئے۔اُنہوں نے کہا کہ اِس وقت کے الیکٹرک3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے پلان پر کام کر رہی ہے,کراچی میں 5.2فیصد پاور ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل گرڈ سے تقریباََ 650میگا واٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے۔اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  پروجیکٹ ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی انجینئر محفوظ قاضی کا کہنا تھا کہ سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کیلئے100ملین ڈالر ورلڈ بینک نے فنڈنگ کی ہے،ہمارے پاس ساڑھے چار سینٹ ایک سولر یونٹ کی کاسٹ آتی ہے،سندھ سولر انرجی پروجیکٹ 4اہم مراحل کا حامل ہے،سند ھ حکومت کے 1500میگا واٹ کے قریب سولر پروجیکٹس چل رہے ہیں، سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کا دوسرا جزو روف ٹاپ سولر ہے، سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کا سب سے اہم جزو دیہی علاقوں کیلئے ہے،بایو گیس حاصل کرنے کا ہمارے پاس اہم مرکز اندرون سند ھ ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...