فیاض چوہان صا حب آپ کے بیٹے کے نمبر بڑھانے کی انکوائری رپورٹ کہاں ہے:عظمیٰ بخاری

فیاض چوہان صا حب آپ کے بیٹے کے نمبر بڑھانے کی انکوائری رپورٹ کہاں ہے:عظمیٰ ...
فیاض چوہان صا حب آپ کے بیٹے کے نمبر بڑھانے کی انکوائری رپورٹ کہاں ہے:عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے سوال کیا ہے کہ فیاض چوہان صا حب آپ کے بیٹے کے نمبر بڑھانے کی انکوائری رپورٹ کہاں ہے؟ فیاض چوہان اَب علیمہ باجی، جہانگیر ترین، زلفی بخاری، فیصل واڈا اور عمران نیازی کو وکیل کرا دیں،عمران نیازی پارلیمنٹ، پی ٹی وی حملہ کیس اور علیمہ خان سلائی مشینوں کے کیس میں مفرور ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب  فیاض الحسن  چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 

 شہبازشریف برطانیوی صحافی ڈیوڈ روزکو تین لیگل نوٹس بھیج چکے ہیں لیکن ڈیوڈ روز شہبازشریف کیخلاف خبر دینے کے بعد اپنے دفتر سے ہی فرار ہوگیا،ڈیلی میل والے شہزاد اکبر کو ڈھونڈ رہے ہیں، آشیانہ سکینڈل،رمضان شوگر ملز اور صاف پانی میں شہبازشریف عدالتوں سے سرخرو ہو چکے ہیں۔اُنہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آل عمران میانوالی کی کونسی جھونپڑی میں رہتے ہیں؟فیاض چوہان وزارت چھوڑ کر، شہبازشریف کے گارڈ کی ملازمت کر لیں۔انہوں نے کہا کہ فیاض چوہان شہباز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگاتے ہوئے شرم تو آتی نہیں اُن کے خلاف پریس ٹاک کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں  پیش کش کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف برطانوی اخبار کے خلاف کیس کریں، وکیل کے پیسے نہیں تو وہ جائیداد بیچ کر رقم دے دیں گے، شہباز شریف نے بڑھکیں تو بہت ماری تھیں کہ برطانوی عدالت میں ہتک عزت کا کیس کریں گے، ڈیوڈ روز روزانہ ٹوئٹ کر رہا ہے کہ شہباز شریف کہاں ہے آپ کا کیس؟۔فیاض الحسن چوہان کے مطابق ڈیوڈ روز نے کہا کہ شہباز شریف زلزلہ زدگان کے پیسے کھانے والا کفن چور ہے، شہباز شریف صاحب آپ لندن میں گھوم رہے ہیں، ایک جھپی ڈیوڈ روز کو بھی ڈال دیں۔