زمین ڈاٹ کام کے پاکستان پراپرٹی شو کا کامیاب انعقاد، 20 ہزار سے زائد افراد کی شرکت

زمین ڈاٹ کام کے پاکستان پراپرٹی شو کا کامیاب انعقاد، 20 ہزار سے زائد افراد کی ...
زمین ڈاٹ کام کے پاکستان پراپرٹی شو کا کامیاب انعقاد، 20 ہزار سے زائد افراد کی شرکت

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام دبئی میں پاکستان پراپرٹی شو کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں 2 روز کے دوران 20 ہزار سے زائد پاکستانی شریک ہوئے۔ زمین ڈاٹ کا م کی جانب سے دبئی میں یہ اپنی نوعیت کا تیسرا ایونٹ ہے، پاکستان پراپرٹی شو میں لاہور ، کراچی ، اسلام آباد، پشاور، ملتان ، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، مری، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور گوادر سمیت پاکستان کے دیگر شہروں سے پراپرٹی بلڈرز اور ڈویلپرز نے اپنی پراپرٹیز کی 60 سے زائد اسٹالز پر نمائش کی، اس ایونٹ کے بڑے اسپانسرز پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے دو معروف نام ’ ایٹین‘ اور ’کیپٹل سمارٹ سٹی ‘ تھے۔

پاکستان پراپرٹی شو کا افتتاح دبئی رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری ایجنسی (ریرا) کے سی ای او عزت مآب مروان احمد بن غلیطہ نے کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں بہت سی کمپنیاں منفرد پراجیکٹ لے کر آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے ایک جانب ڈیٹا کی شیئرنگ ہوتی ہے تو دوسری جانب علم کی شیئرنگ بھی ہوجاتی ہے جس سے سب ہی کا فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اب سرحدوں کی محتاج نہیں ہے ، افتتاح کے بعد زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے ادارے کے دیگر سینئر افراد کے ہمراہ انہیں ہال کا دورہ کروایا۔ ایونٹ کے دوسرے روز پاکستان کے قونصل جنرل برائے متحدہ عرب امارات احمد امجد علی نے بھی وفد کے ہمراہ پاکستان پراپرٹی شو میں شرکت کی ، انہوں نے ایونٹ کا دورہ کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کی اس کاوش کو سراہا اور کامیاب ایونٹ پر مبارکباد پیش کی۔

زمین ڈاٹ کام کے اس پاکستان پراپرٹی شو میں پرائیوٹائزیشن کمیشن آف پاکستان کے نمائندے بھی موجود تھے، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر انہوں نے اوور سیز پاکستانیوں کو سرکار کے زیر انتظام ملک میں موجود مختلف سرکاری پراپرٹیز میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف پرائیوٹائزیشن کمیشن آف پاکستان افتخار حسین نقوی نے کہا کہ ایسے ایونٹس میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے جس سے ایک ہی وقت میں بہت سارے ہم وطنوں سے ملنا اور ان کو سرمایہ کاری کی ترغیب دینا بہت آسان ہے۔

زمین ڈاٹ کام کے سی ای و ذیشان علی خان نے اس موقع پر کہا کہ تیسرے پاکستان پراپرٹی شو کی کامیابی پر ہم اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پراپرٹی شو اب اس خطے میں پاکستان کی پہچان بن چکا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ پاکستانی اس بڑی تعداد میں اس شو میں شرکت کرکے اس کو کامیاب کرتے ہیں۔پاکستان پراپرٹی شو میں بہت سے ایسے نمائش کنندگان موجود ہیں جو گزشتہ ایونٹس میں بھی ہمارے ساتھ یہاں آئے تھے اور چوکہ ان کو اس نمائش میں شرکت سے نفع حاصل ہوا ہے تو وہ دوبارہ بھی یہاں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں محفوظ سرمایہ کاری اور اپنے گھر کا خواب ہر پاکستانی دیکھتا ہے لیکن مصروفیت اور دیگر امور کے باعث اس خواب میں رنگ بھرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ زمین ڈاٹ کام نے اس ضمن میں آسانی پیدا کی اور پاکستان بھر سے محفوظ سرمایہ کاری کی آپشن یہاں دبئی میں پاکستانیوں کیلئے پیش کی۔

زمین ڈاٹ کام کے سی ای او کا مزید کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ کا شعبہ کسی بھی ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس کے ساتھ 55 ہزار سے زائد دیگر انڈسٹریز بھی شامل ہوتی ہیں ، لہٰذا رئیل اسٹیٹ کی ترقی سے ہی ملک تیزی سے ترقی کرسکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اورہم انہیں ملک میں محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اگلی ایکسپو پاکستان کے شہر کراچی میں فروری 2020 میں منعقد کی جائے گی۔

مزید : بزنس /رئیل سٹیٹ


loading...