نواز شریف  خاندان کی سیاست ختم،مولانا فضل الرحمان نےحکومت جانے کی بات 3 سال بعد آنے والے دسمبرکی کہی ہوگی : شیخ رشید

نواز شریف  خاندان کی سیاست ختم،مولانا فضل الرحمان نےحکومت جانے کی بات 3 سال ...
نواز شریف  خاندان کی سیاست ختم،مولانا فضل الرحمان نےحکومت جانے کی بات 3 سال بعد آنے والے دسمبرکی کہی ہوگی : شیخ رشید

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف  خاندان کی سیاست ختم ہے، شہباز شریف پر18 الزام لگے ہیں ان کا جواب دیں،مولانا فضل الرحمن نے حکومت جانے کی بات 3 سال کے بعد آنے والے دسمبرکی کہی ہوگی، مولانا کے ساتھ اُن کی ہم خیال  پارٹیاں نہیں چلیں تو  قوم اُس کے ساتھ کیسے چلے گی؟مارچ تک معاملات ٹھیک ہو جائیں گے،احتساب میں مزید پنچھی پکڑ لئے جائیں گے، حکومت میں مائنس ون کی کوئی بات نہیں ، پی ٹی آئی ایک شخص کا نام ہے جو عمران خان  ہے باقی وہاں سب مائنس ہے وہاں کوئی  بغاوت نہیں کرسکتا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید احمدنے کہا کہ مولانا فضل الرحمن  کا دھرنا بری طرح ناکام ہوا ہے، اِن کے ساتھ اُن کی پارٹیاں نہیں چلیں،جس کےساتھ اپنےاتحادی نہیں چلے قوم اُس کےساتھ کیسےچلے گی؟مولانا نے16دن  دھرنادیا،اُن کی غلط فہمی تھی کہ وہ بہت بڑا  قلعہ فتح کرنے جا رہے ہیں،مولانا فضل الرحمن نے حکومت جانے کی بات 3 سال کے بعد آنے والے دسمبرکی کہی ہوگی، رواں دسمبر  تو کچھ نکل گیا ہے اور کچھ باقی ہے حکومت جانے کے کوئی آثار نہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ آصف زرداری پر  5کیسز  ہیں ملوث پارٹیاں پیسے دیں گی ،مزید پیسے آنے والے ہیں، پلی بارگین  میں پانچوں کیس سیٹل ہو جائیں گے، مزید  پنچھی پکڑ لئے جائیں گے  اور کچھ پلی بارگین کرلیں گے ،مارچ تک معاملات ٹھیک ہو جائیں گے،اگر ایک مجرم  باہر جاسکتا ہے تو پھر ملزم کو بھی باہر جانے کا حق ہے ۔

شیخ رشید نے کہاکہ پیپلزپارٹی بھی جنرل قمر جاویدباجوہ کوووٹ دے گی،عمران خان  تحادیوں کو لے کر بالکل دباؤ میں نہیں ہیں،ایم کیو ایم کہیں نہیں جائے گی،ایم کیو ایم نے برملا بیان دیا کہ ہم حکومت کے ساتھ ہیں،میں  یقین  دلاتا ہوں کہ ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ ہیں، حکومت میں مائنس ون کی کوئی بات نہیں ، پی ٹی آئی ایک شخص کا نام ہے جو عمران خان  ہے،باقی وہاں سب مائنس ہے وہاں کوئی  بغاوت نہیں کرسکتا۔ شیخ رشید نے کہاکہ مریم نواز کا ملک سے جانے کا  زیرو چانس ہے، وہ نہیں جاسکیں گی، لندن سے شہباز شریف کی تصویر نئی ہیٹ کے ساتھ چل رہی ہے،شہباز اور حمزہ کے زیادہ اہم کیسز ہیں، آج تک لندن سے کوئی پلان ہوتے نہیں دیکھا،یہ ووٹ بھی دیں گے،پیاز بھی کھائیں گے اور سو جوتے بھی کھائیں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ طلباء یونین بحال ہونی چاہیے،میری دعائیں اِن کے ساتھ ہیں، نئی نرسریاں  لگنی چاہئیں، نئی قیادت  کی سخت ضرورت ہے سارے لیڈر بوڑھے ہورہے ہیں ،کوئی بیمار ہے کسی کو کینسر ہے کوئی دل کا مریض ہے، بہت بڑا خلا ہے۔ شیخ رشید نے کہاکہ روز بروز کوئی آدمی پکڑا جاتا ہے بہت سارے کیسز اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے،نواز شریف  خاندان کی سیاست ختم ہے،شہباز شریف پر18 الزام لگے ہیں وہ اُن کا جواب دیں۔

مزید : قومی


loading...