ملک پر آدم خور حکومت مسلط، حکومتی ’لاؤڈ سپیکر ز‘ دریائے جہلم سے ملنے والی لاوارث لاشیں ہیں:پلوشہ خان

ملک پر آدم خور حکومت مسلط، حکومتی ’لاؤڈ سپیکر ز‘ دریائے جہلم سے ملنے والی ...
ملک پر آدم خور حکومت مسلط، حکومتی ’لاؤڈ سپیکر ز‘ دریائے جہلم سے ملنے والی لاوارث لاشیں ہیں:پلوشہ خان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما پلوشہ خان نے وفاقی  وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری  فواد حسین اور ڈاکٹر فردوس  عاشق اعوان سمیت دیگر حکومتی ترجمانوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے  ہوئے کہا  ہے کہ حکومت  کے ’لاؤڈ سپیکر ز‘ دریائے جہلم سے ملنے والی لاوارث لاشیں ہیں ،فردوس عاشق اعوان اور دیگر کی چیخ و پکار سے معلوم ہوتا ہے کہ سلیکٹڈ کو کتنی تکلیف لاحق ہے؟۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی کی  مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی طفیلی جڑ بن کر عوام کا خون چوس رہے ہیں،ملک کےعوام پرآدم خورحکومت مسلط کردی گئی ہے،ملکی معیشت غیروں کےقبضے میں دینےکےبعد’’ نیازی نیلام گھر‘‘کےذریعے قومی اثاثے نیلام کرنے کی سازش کر رہے ہیں جبکہ کٹھ پتلی حکومت  کے لاؤڈ سپیکر ز دریائے جہلم سے ملنے والی لاوارث لاشیں ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کے وزراء کی طرف سے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری جمہوریت دشمنوں کےدِل میں تیربن کرچبھ رہےہیں،فردوس عاشق اعوان اوردیگر کی چیخ وپکار سےمعلوم ہوتاہےکہ سلیکٹڈ کوکتنی تکلیف لاحق ہے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ ڈیزل کے ہر لٹر پر 45روپے اور پٹرول پر 35روپے ٹیکس عوام کی جیب پر بہت بڑا ڈاکہ ہےجبکہ گیس، بجلی کے بلوں کے ذریعے بھی عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے، نیازی نامی منحوس سونامی مہنگائی بن کر عوام کو روٹی کے نوالے سے بھی محروم کر رہی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...