حکومت کی  ایک کروڑ نوکریاں کٹے اور مرغیاں کھا گئیں:عبدالقادر پٹیل

حکومت کی  ایک کروڑ نوکریاں کٹے اور مرغیاں کھا گئیں:عبدالقادر پٹیل
حکومت کی  ایک کروڑ نوکریاں کٹے اور مرغیاں کھا گئیں:عبدالقادر پٹیل

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما  اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہنیازی اینڈ کمپنی  ایک سال سے  رات کو آکسیجن پیدا کرنے والے درخت تلاش کر رہی ہے،حکومت کی ایک کروڑ نوکریاں کٹے اور مرغیاں کھا گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کےمطابق  عبد القادر پٹیل   کا کہنا تھا کہ مراد سعید پہلے وہ 200 ارب ڈالر لائیں جن کے خواب دکھا کر ووٹ بٹورے تھے ،نیازی اینڈ کمپنی  ایک سال سے  رات کو آکسیجن پیدا کرنے والے درخت تلاش کر رہی ہے۔ قادر پٹیل نے طنزاً کہا کہ سترہ روپے کلو ٹماٹر جاپان اور جرمنی کے مشترکہ بارڈر پر ہی مل سکتے ہیں،پولیو کے خاتمے کے لئے پی ٹی آئی نے پولیو کے کیسز ہی چھپادئیے۔قادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان گھر بنانے کی بجاے غریبوں کے گھر گرادئیے،حکومت کے ایک کروڑ نوکریاں کٹے اور مرغیاں کھا گئیں ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا کوئی سرکاری ہسپتال سندھ کی طرح مفت علاج کی سہولت نہیں دے رہا،حکومتی ترجمان کیوں نہیں بتاتے کہ پنجاب کے 80 فیصد ہسپتالوں میں اینٹی ربیز ویکسین تک نہیں ہے،فیصل آباد میں ڈھائی ہزار سے زائد ایچ آئی وی متاثرین ہیں مگر ان کی سکریننگ کا کوئی نظام نہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...