ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مالی معاملات میں ان شاءاللہ بہتری ملنے کا امکان ہے اور بڑا رکا ہوا کام بھی آج غیر متوقع انداز سے ہو جائے گا۔ آج روز گار سے اچھا فائدہ مل سکتا ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
بندش وغیرہ بالکل نہیں ہے سب آپ کا وہم ہے آپ کو چاہئے کہ صرف سورة قلم کی آخری دو آیات کی صبح و شام تلاوت کریں اور اپنا صدقہ بھی دے دیں تاکہ سکون ملے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ آج کل جن پر زیادہ اعتبار کر رہے ہیں وہ دھوکا دے سکتے ہیں بڑے ہی محتاط انداز سے چلنے کی ضرورت ہے اور خاص طور پر رازوں کو بالکل بھی اوپن نہ کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ممکن ہے کہ نوکری میں تبدیلی کا کوئی سلسلہ بن جائے اس وقت اور بھی معاملات میں تبدیلی کے اشارے موصول ہو رہے ہیں اس وقت جلد بازی سے بالکل کام نہیں لینا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
حالات تھوڑے سے نازک ہیں آپ کو اپنے تمام سابقہ معاملات کا از سر نو جائزہ لینے کی اشد ضرورت ہے تاکہ جس مقام پر غلطی ہوئی ہے اس کا ازالہ فوری ازالہ ہو سکے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ضرورت کے تحت ان شاءاللہ رقم ہاتھ میں آنے کے امکانات روشن ہیں اور آپ جس بات کا خطرہ محسوس کر رہے تھے۔ وہ بھی اب ٹل چکا ہے فکر مند بالکل نہ ہوں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
انجانی جگہ سے ان شاءاللہ مدد ملنے کی امید ہے اور ایک اہم رکا ہوا کام بھی کسی وقت ہو سکتا ہے آپ کو چاہئے آج خاص طور پر روز گار کے معاملات کو دیکھیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ ساتھ دے رہے تھے وہ پیچھے ہٹ سکتے ہیں اچانک ان کا رویہ بدل سکتا ہے اور آپ کو کوئی دکھ یا تکلیف دے سکتے ہیں آج اس لئے صبح سے ہی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک اہم ضرورت پوری ہو گی جس بھی طرف سے رقم آنے کی امید تھی وہ بھی پوری ہو سکتی ہے اور بندش و بد نظری جیسے معاملے سے بھی ان شاءاللہ نجات کا دن ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو آج اپنوں کیج انب سے کوئی شکایت موصول ہو سکتی ہے آپ کی غلطی بھی نہیں ہے پھر بھی آپ کو غلط قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس لئے غصہ قابو میں رکھ کر خاموشی اختیار کریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
حالات کے مطابق قدم اٹھائیں آپ نے پھر شاید غلط راستے کا انتخاب کیا ہے ایک مرتبہ غور و فکر کر لیں اور ممکن ہو تو واپسی کا سوچیں ابھی قسمت ساتھ دے رہی ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اولاد کے لئے شاید کوئی بڑا اور سخت فیصلہ لینا پڑے۔ آپ کو بڑے حوصلے سے قدم اٹھانا ہے ممکن ہو تو ایک مرتبہ استخارے کی مدد ضرور لے لیں۔ تاکہ مناسب رہنمائی ہو سکے۔