ہماری تمام علاقائی ثقافتی اقدار سانجھی ہیں، ثمن رائے

 ہماری تمام علاقائی ثقافتی اقدار سانجھی ہیں، ثمن رائے

  

لاہور (فلم رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا ہے کہ ہماری تمام علاقائی ثقافتی اقدار سانجھی ہیں جو ایک دوسرے کے دلوں کو جوڑتی ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے کا سندھی کلچر ڈے کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہارکیا،سندھی قوم کومبارکباد دی اور اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ کی ثقافت کا شمار دنیا کی عظیم اور قدیم ثقافتوں میں ہوتا ہے،نامور گلوکارشوکت فقیر کا لوک گیت”ہوجمالو“ ریکارڈ کرکے سندھی عوام تمام پاکستانیوں کو تحفہ دیا ہے۔ کہا کہ الحمرا ء کشمیر،گلگت بلتستان،کے پی کے،بلوچستان سمیت ملک بھرکی علاقائی زبانوں میں لوک گیت ریکارڈ کرے گا،ہر سطح پر الحمرا کے ریکارڈ کئے گئے لوک گیت ”ہو جمالو“ کو پذیرائی ملی ہے،آئندہ بھی کامیابی کا یہ سفر جاری رہے گا۔واضح رہے الحمرا آرٹس کونسل میں سندھ کلچر ڈے کی تقریبات یکم دسمبرسے جاری ہیں۔

جن میں الحمرا ء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ و طلبہ و طالبات کی پرفارمنس بھی قابل ستائش ہے۔مزید براں الحمرا ء آرٹس کونسل تمام علاقائی ثقافتی  رنگوں کو ایک جیسی اہمیت دیتا ہے اور قدر کے اظہار کیلئے مواقع پید ا کرتا ہے،جس سے نوجوان نسل اپنے اسلاف کی ثقافتی خدمات سے آگاہ ہوتے ہیں اور ملک میں ہم آہنگی و یک جہتی کی فضاء پروان چڑھتی ہے۔

مزید :

کلچر -