اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے شادی کی تیسری سالگرہ کی تصویر شیئر کردی

اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے شادی کی تیسری سالگرہ کی تصویر شیئر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے اپنی شادی کی تیسری سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کے دن کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے شوہر نے پینٹ کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے صحیفہ جبار نے کہا کہ اس انسان کو شادی کی تیسری سالگرہ مبارک ہو جو میرا سب کچھ ہے۔صحیفہ جبار نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ویسے آپ میں بہت ہمت ہے جو مجھے تین سال سے برداشت کررہے ہو۔اداکارہ نے کہا کہ میں ابھی بھی تعجب میں ہوں کہ آپ کیسے مجھے سنبھالتے لیتے اور کیسے میرے ساتھ گزارا کر رہے ہو۔
 واقعی میں آپ ایک جنّتی انسان ہو۔

مزید :

کلچر -