نامور اداکارہ مایا علی اپنی ہی اداکاری دیکھ کر رو پڑیں 

نامور اداکارہ مایا علی اپنی ہی اداکاری دیکھ کر رو پڑیں 

  

لاہور(فلم رپورٹر)نامور اداکارہ مایا علی اپنی ہی اداکاری دیکھ کر رو پڑیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں اداکارہ مایا علی رو رہی ہیں۔مایا علی ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ کے ذریعے ٹی وی پر دوبارہ واپسی کررہی ہیں۔وہ کافی عرصے سے چھوٹی اسکرین سے دور تھیں۔اسی ڈرامے کا ایک سین موبائل فون پر دیکھتے ہوئے مایا علی اتنی زیادہ جذباتی ہو گئیں کہ ان کی آنکھیں بھر آئیں۔ ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں شہریار منور مایا علی کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔واضح رہے کہ مایا علی کا شمار پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ 

نہوں نے کئی ہٹ ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

مزید :

کلچر -