کامیابی کے لئے بھرپو ر محنت کرتا ہوں، کوریوگرافر راجو حسین

کامیابی کے لئے بھرپو ر محنت کرتا ہوں، کوریوگرافر راجو حسین

  

لاہور(فلم رپورٹر) سینئرکوریوگرافر راجو حسین نے کہا کہ کامیابی کیلئے کوئی بھی فنکار رقص کے شعبے میں نئی جہتوں کی تلاش میں رہتا تھا اورمیں نے اپنے تجربات میں بے پناہ کامیابیاں بھی حاصل کیں۔راجو حسین نے کہا کہ عروج و زوال زندگی کاحصہ ہے لیکن جو انسان زوال اور ناکامی کے وقت ثابت قدم رہتے ہیں۔

 وہ اس وقت سے کندن بن کر نکلتے ہیں اورکبھی ناکام نہیں ہوتے۔ راجو حسین نے کہا کہ میرے پاس ہر وقت کام کی بے شمارآفرز موجود رہتی ہیں لیکن میں کسی بھی پراجیکٹ کیلئے آنکھیں بند کر حامی نہیں بھر تا تھابلکہ اس میں اپنے لئے منتخب کئے گئے کام کا بغور جائزہ لینے کا بعد ہی فیصلہ کرتا ہوں۔راجو حسین نے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر کے دوران مشکل کام کو ہمیشہ چیلنج کے طور پر لیا ہے،کامیابی حاصل کرنا بھی مشکل کام ہے لیکن اس سے مشکل کام اس سلسلے کو بر قرار رکھنا ہے۔

مزید :

کلچر -