محنت کی بدولت موجودہ مقام حاصل کیا ہے، حرا

محنت کی بدولت موجودہ مقام حاصل کیا ہے، حرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماڈ ل حراانے ماڈلنگ کی دنیا میں میدان مار لیا۔حرا نے بتایا کہ بہت کم عرصہ میں اپنا مقام بنایا ہے اور ہمیشہ اپنے کام کو سنجیدگی کے ساتھ کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آج کل حسد کرنے والے بہت سے لوگ ہیں جواداکار کوشوبز کی دنیامیں آگے بڑھتانہیں دیکھ سکتے مگر وہ شائد یہ نہیں جانتے کہ جب تک اللہ ان کے ساتھ ہے ان کے مقدرمیں کامیابی لکھی ہے۔
 تو وہ اسے ہرا نہیں سکتے۔ حرا نے کہاکہ وقت کے ساتھ ساتھ ہر چیز کو سمجھنا چاہیے سینئر ماڈلز اور اداکاراؤں کی میں دل سے عزت کرتی ہوں نام کمانے کے لئے محنت کے ساتھ قسمت کا بھی ہاتھ ہوتا ہے کلاسیکل رقص میں بھی قسمت آزما چکی ہوں جو عزت اور مقام ماڈلنگ کی دنیا میں حاصل ہوا وہ کلاسیکل میں نہیں میرا عزم جوان ہے اور میں ناامید نہیں ہوں۔ آنے والا وقت جلد میرا ہوگا ان دنوں میں مختلف کمرشلز میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف گلوکاروں کی میوزک ویڈیوزمیں بھی ماڈلنگ کررہی ہوں۔

مزید :

کلچر -