وقت کے ساتھ ہرچیز کو سمجھنا چاہیئے، قوال بدر علی،بہادر علی

وقت کے ساتھ ہرچیز کو سمجھنا چاہیئے، قوال بدر علی،بہادر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف قوال جوڑی بدر علی خاں،بہادر علی خاں نے کہاکہ وقت کے ساتھ ساتھ ہر چیز کو سمجھنا چاہیے سینئر ز کی دل سے عزت کرتے ہیں۔پاکستان میں قوالی کا بہت سکوپ ہے ہم دونوں نے جہاں بھی پرفارم کیا وہاں ہم کو بے پناہ عزت ملی نام کمانے کے لئے محنت کے ساتھ قسمت کا بھی ہاتھ ہوتا ہے ہم ناامید نہیں ہیں ہمیں یقین ہے کہ آنے والا وقت ہمارا ہوگا ان دنوں میں مختلف محافل میں پرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ ہر جمعرات داتا دربار پر منعقد ہونے والی محفل سماع میں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے بہت کم عرصہ میں اپنا مقام بنایا۔
 ہے اور ہمیشہ اپنے کام کو سنجیدگی کے ساتھ کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آج کل حسد کرنے والے بہت سے لوگ ہیں جوکسی فنکار کوفن کی دنیامیں آگے بڑھتانہیں دیکھ سکتے مگر وہ شائد یہ نہیں جانتے کہ جب تک اللہ ان کے ساتھ ہے ان کے مقدرمیں کامیابی لکھی ہے تو وہ اسے ہرا نہیں سکتے۔یاد رہے کہ بدر علی خاں اور بہادر علی خاں نے قوالی کی دنیا میں میدان مار لیا ہے۔

مزید :

کلچر -