شہریوں سے 30لاکھ سے زائد نقدی، پرائز بانڈ، زیورات، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا 

شہریوں سے 30لاکھ سے زائد نقدی، پرائز بانڈ، زیورات، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی  وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیا ء سے محروم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے میں شادی والے گھر سے چور60 تولے سونا لے کرفرار ہوگئے متاثرہ شہری کے مطابق گھر میں چند روز بعد شادی تھی جس کے لئے سونا اور سامان اکٹھا کیا تھا۔ملزمان نے واردات کرتے ہوئے تمام سامان چوری کر لیا۔ جس میں 60 تولے سونا 7 لاکھ نقدی، پرائز بانڈ اور موبائل فون بھی شامل ہے ادھر گلشن اقبال کے علاقے سکندر بلاک میں چور گھر سے40تولے سونا چوری کر کے فرار ہو گئے، باٹا پور کے علاقے میں مسلح ڈاکو کمال کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ 40کی نقدی،زیورات و دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے گلشن اقبال کے علاقے میں مسلح ڈاکو عارف کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 3لاکھ90ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے شمالی چھاونی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو نصیراحمد اور فیملی سے3لاکھ 35ہزار کی نقدی و زیورات، قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں نواز اور فیملی سے 2لاکھ 15ہزار نقدی و زیورات، چوہنگ میں مشتاق سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر2 لاکھ 55ہزار،گھڑی اور موبائل،شیراکوٹ میں حماد سے گن پوائنٹ پر3 لاکھ 70ہزار نقدی موبائل فون اور شاہدرہ سے گن پوائنٹ پر عباس سے2 لاکھ 14ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور پرانی انارکلی اور سرور روڈ سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ،مانگا منڈی اور گجرپورہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -