موبائل پولیس خدمت مرکز کارواں ہفتے کا شیڈول جاری

  موبائل پولیس خدمت مرکز کارواں ہفتے کا شیڈول جاری

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے موبائل پولیس خدمت مرکز کارواں ہفتے کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ پولیس موبائل خدمت مرکزبروزپیر گڑھی شاہو، منگل قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ،بدھ ماڈل ٹاؤن، جمعرا ت شیراکوٹ، جمعہ چوہنگ جبکہ بروز ہفتہ یکی گیٹ موجود ہوگا۔موبائل پولیس خدمت مرکز کے ذریعے جہاں شہریوں کوایم ایل سی،رجسٹریشن کرایہ دارونجی ملازمین،تجدید لائسنس جیسی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں وہیں ماہِ نومبر کے دوران موبائل پولیس خدمت مرکزکے ذریعے 80 شہریوں کو کریکٹروویریفکیشن سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔ 

مزید :

علاقائی -