گجرات: نابالغ لڑکی سے شادی، دولہا اور والد سمیت 4افراد گرفتار

گجرات: نابالغ لڑکی سے شادی، دولہا اور والد سمیت 4افراد گرفتار

  

گجرات (بیورورپورٹ)تھانہ لاری اڈا کے علاقے گڑھی احمد آباد میں پولیس نے بارہ سالہ نابالغ لڑکی سے شادی کرنے کے الزام میں دولہا‘ اور والد سمیت چا ر افراد کو حراست میں لے لیا بتایا جاتا ہے کہ تھانہ لاری اڈا پولیس نے اطلاع ملنے پر محلہ گڑھی احمد آباد میں کاروائی کی جہاں ایک بارہ سالہ لڑکی کے نکاح نامہ میں اسکی عمر اٹھارہ سال درج کر کے اسکی شادی کی جا رہی تھی جس پر شفیق سرور‘ حسن شہزاد‘سجاد احمد اور محسن علی کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -