نارووال، نالہ بسنٹر سے 12 پونڈ وزنی بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائینز برآمد

نارووال، نالہ بسنٹر سے 12 پونڈ وزنی بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائینز برآمد

  

نارووال(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر عاصم ریاض واہلہ کے مطابق نارووال کی تحصیل شکرگڑھ میں واقع نالہ بسنتر سے 12 پونڈ وزنی انڈین ساختہ اینٹی ٹینک مائینز  برآمد ہوا.جس کو بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملہ نے ناکارہ بنا دیا۔سول ڈیفنس آفیسر نے کہا کہ بم ڈسپوزل کی بروقت کاروائی سے علاقہ بڑی تباہی سے بچ گیا۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی گزشتہ ایک سال کے دوران تحصیل ظفروال اور شکرگڑھ کی حدود میں نالہ ڈیک و دیگر مقامات پر شہریوں کی نشان دہی پر 6 اینٹی ٹینک مائنز اور ایک اینٹی پرسنل مائنز برآ مد کر کے ناکارہ بنائے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -