سمبٹریال: بیوی نے خاوند کو زہریلی گولیاں کھلا کر مار ڈالا 

  سمبٹریال: بیوی نے خاوند کو زہریلی گولیاں کھلا کر مار ڈالا 

  

 سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)تھانہ بیگووالہ کے علاقہ میں بیوی نے خاوند کو زہریلی گولیاں کھلاکر مارڈالا،پولیس نے مقتول کی بیوی، ساس سمیت 3ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ بیگووالہ کے نواحی علاقہ کوٹ محمد حسین میں ذکیہ بی بی دختررفیق نے موبائل فون پر اپنے خاوند مبین کو ملاقات کے بہانے گھر بلایا اور گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھلا دیں۔  بعدازاں ورثاء نے اطلاع ملنے پر مبین احمد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زندگی کی بازی ہارگیا۔تھانہ بیگووالہ پولیس نے مقتول کے بھائی علی نشابر سکنہ محلہ رسول پورہ سمبڑیال کی درخواست پر مقتول کی بیوی ذکیہ بی بی، خوشدامن رضیہ بی بی اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اورمصروف تفتیش ہے۔

خاوند مار ڈالا

مزید :

علاقائی -