کیمپ جیل سے فرار ہونیوالے ملزم کو پولیس نے دوبارہ گرفتارکرلیا

  کیمپ جیل سے فرار ہونیوالے ملزم کو پولیس نے دوبارہ گرفتارکرلیا

  

لاہور(کرائم  رپورٹر) کیمپ جیل لاہور سے فرار ہونے والا ملزم کو جیل پولیس نے  دوبارہ گرفتار کرکے جیل بند کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق  کیمپ جیل سے 40قیدیوں کو رہا کیا گیا اس دوران  عبداللہ نامی نشئی قیدی بھی جیل سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھافرار ہونے والا قیدی عبداللہ چوری  کے الزام میں جیل میں قید تھا جب ریکارڈ چیک کیا تو ملزم عبداللہ جیل سے غائب پایا گیا جس پر جیل حکام نے فوری ایکشن کرتے ہوئے اردو بازار میں ایک گھر سے ملزم عبداللہ کو دوبارہ گرفتار کر لیا اور جیل بند کر دیا جیل حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور رہائی کے دوران نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا جسے فوری طور پر دوبارہ گرفتار کر لیا گیا واقعہ کی انکوائری بھی کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -