سی آئی اے پولیس کو تفتیش،ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیدیا گیا

   سی آئی اے پولیس کو تفتیش،ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیدیا گیا

  

لاہور(کرائم  رپورٹر) سی سی پی او لاہور نے آرگنائز ڈ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر نوٹس لیتے ہوئے سی آئی اے پولیس کو تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے شہر میں بڑھتے ہوئے آرگنائز کرائم کا نوٹس لیتے ہوئے سی آئی اے پولیس کو ڈکیتی، قتل منی ایکسچینج وارداتوں اور بینک سے رقم نکلوا کر لوٹنے والے کیسز کی تفتیش کاحکم دیتے ہوئے ملزمان کی گرفتار کی حکم دیدیا اس سے قبل ایس ایچ اوز مقدمات درج کر کے تفتیش انوسٹی گیشن ونگ کو بھجواتے تھے اور ناقص تفتیش کے باعث ملزمان کیفرکردار تک نہ پہنچتے تھے ذرائع کے مطابق تمام تھانوں کے روزنامچوں میں سی سی پی اولاہور کے حکم کی رپٹ درج کر لی گئی ہے  ڈکیتی قتل کے ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -