اوکاڑہ، شادی کا سہرا سجانے سے قبل نوجوان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق 

        اوکاڑہ، شادی کا سہرا سجانے سے قبل نوجوان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق 

  

 اوکاڑہ(نامہ نگار)نوجوان شادی کاسہرا سجانے سے قبل ہی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق، خوشیوں بھرا گھر ماتم کدا میں تبدیل ہو گیا۔ بتایا گیاہے کہ چک نمبر23/2Lاوکاڑہ کا27سالہ نوجوان راناتنویر ولد رانا عبدالمجید کی گزشتہ روز شادی تھی رانا تنویر حمام سے تیار ہو کر موٹرسائیکل پر واپس گھر جارہاتھا کہ کسان اڈا کے قریب مسافر بس نے ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا شادی والے گھر میں دولہا کے واپس آنے کے بجائے موت کی خبر مل گئی۔ خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کردی۔ نوجوان کی اچانک موت پر گھر میں صف ماتم بچھ گئی جبکہ پورا گاؤں غمزدہ ہوگیا۔

دُولہا جاں بحق

مزید :

علاقائی -