پولیس بھرتیاں کا تحریری امتحان، 2جعلی امیدوار گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس میں بھرتیوں کیلئے تحریری امتحان کے دوران اے پی ایس ماڈل ٹاون امتحانی مرکز سے2 جعلی امیدوار گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون پولیس نے پولیس کی بھرتی کے تحریری امتحان کے دوران 2جعلی امیدوار عبدالرزاق اور عاطف کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق عاطف امیدوار احسن سلیم کی جگہ امتحان دینے آیا تھا جبکہ عبدالرزاق امیدوار محمد عامر کی جگہ امتحان دیتا پکڑا گیادونوں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔