گیمبر اوکاڑہ چھاؤنی،جعلی ایف  آئی اے اہلکار پکڑا گیا

گیمبر اوکاڑہ چھاؤنی،جعلی ایف  آئی اے اہلکار پکڑا گیا

  

گیمبراوکاڑہ چھاؤنی (نامہ نگار)خود کو ایف آئی اے کا اہلکارظاہر کرکے دوکاندار سے پیسے بٹورنے والا شخص دھر لیا گیا۔مقامی پولیس چوکی گیمبر تھانہ یوسف والا کے حوالے کردیا گیا۔عبدالستار کی درخواست کے مطابق ایک شخص اسکی دوکان میں داخل ہوا جس نے خود کو ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کیااور ڈرا دھمکا کر 2ہزار روپے وصول کرلیے عبدالستار نے شک گزرنے پر مقامی پولیس کو اطلاع کردی  پولیس نے تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

دوسری جانب مقدمہ اندراج کے لیے درخواست دے دی گئی۔

مزید :

علاقائی -