گلبرگ، گھر میں آتشزدگی سے 85سالہ بزرگ جھلس کر جاں بحق 

گلبرگ، گھر میں آتشزدگی سے 85سالہ بزرگ جھلس کر جاں بحق 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) گلبرگ کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 85سالہ بزرگ جھلس کر موقع پر جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے گرومانگٹ روڈ کے رہائشی 85سالہ تاج دین نے سردی سے بچنے کے لیے اپنی چارپائی کے قریب گیس ہیٹر لگا رکھا تھا سونے کے دوران تاج دین کی رضائی میں گیس ہیٹر سے آگ پکڑ لی جس کے نتیجے میں تاج دین بھی آگ کی زد میں آگیا چیخوں کی آواز سن کر اہلخانہ نے اپنی مدد آگ کے تحت آگ بجھائی مگر تاج دین بری طرح جھلس کر موقع پر دم توڑ چکا تھا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر اتفاقی حادثہ قرار دے کر قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا ء کے حوالے کر دی۔

مزید :

علاقائی -