موسمی تبدیلی،مونگ،ماش کی فصل پر موزیک نامی بیماری کے حملے کا خدشہ

  موسمی تبدیلی،مونگ،ماش کی فصل پر موزیک نامی بیماری کے حملے کا خدشہ

  

فیصل آباد  (اے پی پی) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث مونگ،ماش کی فصل پر موزیک نامی بیماری کاحملہ ہو سکتاہے لہٰذا کاشتکار فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت حفاظتی، احتیاطی اقدامات یقینی بنائیں اور فصل کی فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے فصل پر کڑی نظر رکھی جائے۔

 تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل یا دشواری کاسامنا نہ کرناپڑے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ مونگ و ماش کی فصل پر موزیک نامی بیماری کاحملہ سب سے زیادہ خطرناک ہوتاہے جس کا وائرس سفید مکھی کے ذریعے پھیلتاہے اور یہ بیماری پتوں پر پیلے رنگ کے دھبوں کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے جس سے پودے میں کلوروفل کی کمی ہو جاتی ہے اور پودے اپنی ضرورت کے مطابق خوراک نہیں بنا سکتے جس سے پتوں کا سائز چھوٹارہ جاتاہے۔

مزید :

کامرس -