4 ماہ میں پک اپ گاڑیوں کی فروخت میں 39.27 فیصداضافہ

4 ماہ میں پک اپ گاڑیوں کی فروخت میں 39.27 فیصداضافہ

  

اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں پک اپ گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 39.27 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں ملک میں 4929 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداواراور5199 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 39.27 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملک میں 6624 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداواراور3733 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ اکتوبر2020 میں ملک میں 1221 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداواراور1263 یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی، گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک میں 1130 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداواراور909 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

مزید :

کامرس -