کیمیکلز اور ادویہ سازی کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
اسلام آباد((اے پی پی)اکتوبر 2020 کے دوران کیمیکلز اور ادویہ سازی کی مصنوعات کی برآمدات میں 34.77 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2020 کے دوران برآمدات کا حجم 107.8 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اکتوبر 2019 میں کیمیکلز اور ادویہ سازی کی مصنوعات کی برآمدات سے 79.9 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح اکتوبر 2019 کے مقابلہ میں اکتوبر 2020 کے دوران کیمیکلز اور ادویہ سازی کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 27.9 ملین ڈالر یعنی 34.77 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اس طرح سے اس عرصہ کے دوران ان مصنوعات کی مانگ بڑھی۔