معاشی استحکام کیلئے تاجروں کے دیرینہ مسائل حل کئے جائیں: پیاف

    معاشی استحکام کیلئے تاجروں کے دیرینہ مسائل حل کئے جائیں: پیاف

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر)  چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ(پیاف)  میاں نعمان کبیرنے کہا ہے کہ حکومت بزنس کمیونٹی کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئیسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے.۔حکومت  پاکنگ پلازوں کی تعمیر،مارک اپ کی بلند شرح اور ریفنڈز میں تاخیر کے صنعتوں پر گہرے اثرات کو نظر انداز نہ کرے اور جتنی جلد ممکن ہو سکے بزنس کمیونٹی کے دیرینہ مسائل کو حل کیا جائے۔حکومت مقامی سطح پر سرمایہ کی قلت کو ختم کرنے کیلئے بھی مناسب اقدامات کرے۔ شرح سود مزید کم کی جائے تاکہ صنعتوں کے لئے ان پٹ کاسٹ میں کمی ہو سکے۔ برآمدی صنعتوں کو پہلے ہی کئی مسائل کا سامنا ہے کیونکہ ریفنڈز کی ادائیگیوں میں تاخیر اور انرجی کی قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے پیداواری لاگت کے بڑھنے کی وجہ سے انڈسٹریز اور ٹریڈرز کو نقصان پہنچ رہا ہے اسکے علاوہ نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

  اور برآمد کننگان کے ریفنڈز فوی طور پر ادا کیے جائیں تاکہ کاروباری برادری کی مشکلات میں کمی آسکے اور ملکی معشیت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوسکیں۔

مزید :

کامرس -