مرغبانی کی صنعت کی جانب توجہ دی جائے،ڈاکٹر محمود اختر

مرغبانی کی صنعت کی جانب توجہ دی جائے،ڈاکٹر محمود اختر

  

فیصل آباد(اے پی پی):پاکستان میں مرغبانی کی صنعت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بعد ملک کی دوسری بڑی صنعت کا درجہ اختیار کر گئی ہے جس سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمود اختر نے کہاہے کہ اگرچہ مرغبانی کی صنعت تیزی سے فروغ پا رہی ہے لیکن اس ضمن میں ضروری اقدامات کو مد نظر نہ رکھا جا رہا ہے جس سے مرغی خانوں میں بیماریاں بھی پھیلنے کے خدشات موجود رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو ں تو بہت سی صنعتوں میں قابل ذکر ترقی ہوئی ہے لیکن جو ترقی مرغبانی کے میدان میں ہوئی اورہو رہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس صنعت سے وابستہ سٹیک ہولڈرز، سائنسدانوں،ماہرین لائیوسٹاک اور تاجروں نے بڑی لگن اور شب و روز کی محنت سے اسے بام عروج تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ماحول کنٹرول سسٹم اشد ضروری ہے اسلئے اگر برائلر فارم لگانامقصود ہوتو کم از کم 25ہزار کی گنجائش کا شیڈ ہونا اور اگر انڈے والی مرغی رکھنا ہو تو کم ازکم 30ہزار لیئر مرغی کارکھنا اشد ضروری ہے تاکہ پولٹری فارم سے پورا پورا فائدہ اٹھایا جا سکے۔

مزید :

کامرس -