جاری مالی سال، پاکستان اور مغربی ایشیائی ممالک کے درمیان تجار ت میں کمی 

  جاری مالی سال، پاکستان اور مغربی ایشیائی ممالک کے درمیان تجار ت میں کمی 

  

 اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اورمغربی ایشیا کے ممالک بحرین، اردن، کویت، سعودی عرب،ترکی، متحدہ عرب امارات اورخطے کے دیگرممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی طرف سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں مغربی ایشیا کے ممالک بحرین، اردن، کویت، سعودی عرب،ترکی، متحدہ عرب امارات اورخطے کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کا حجم 888.40 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 14.01 فیصدکمہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 1.012 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکیمطابق اکتوبر2020 میں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کا حجم 232.47 ملین ڈالرریکارڈکیاگیااس طرح سے گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں کمی ریکارڈ ہوئی

مزید :

کامرس -