فیصل آباد ویمن چیمبر کی نئے عہدیداروں نے ذمہ داریاں  سنبھال کرکام کا آغاز کردیا

فیصل آباد ویمن چیمبر کی نئے عہدیداروں نے ذمہ داریاں  سنبھال کرکام کا آغاز ...

  

فیصل آباد (اے پی پی)فیصل آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی نئے عہدیداروں نے باضابطہ طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال کرکام کا آغاز کردیا ہے۔ سیکرٹری جنرل محمد دین طاہر نے اپنی ٹیم  کے ہمراہ صدر تہمینہ پاشا، سینئر نائب محترمہ شاہد ہ آفتاب اور نائب صدر روبینہ شفیق سے گذشتہ روز ملاقات کی اور ان سے آئندہ سال کیلئے حکمت عملی پر ہدایات لیں۔ اس موقع پر نو منتخب صدر فیصل آباد ویمن  چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری محترمہ تہمینہ پاشا نے کہا کہ ان کی ترجیح خواتین کو قومی معیشت کا پیداواری حصہ بنانا ہے۔ 

مزید :

کامرس -