آن لائن بینکنگ صارفین میں 36فیصد اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)30 ستمبر 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران آن لائن بینکنگ صارفین کی تعداد میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جولائی تو ستمبر 2020 کے دوران صارفین کی تعداد 13.22 ملین تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران بینکنگ ٹرانزیکشنز کی تعداد 253.7 ملین تک بڑھ گئی جن کی مدد سے 19.12 کھرب روپے کا لین دین کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 30 جون 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ای بینکنگ ٹرانزیکشنز کی تعداد 206.5 ملین رہی تھی جبکہ ان ٹرانزیکشنز کی مدد سے 15.27 کھرب روپے کا لین دین کیا گیا تھا ا س طرح سے آن لائن بینکنگ صارفین کی تعداد میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔