نومبر کے دوران سیمنٹ کی فروخت 4.19فیصد بڑھ گئی

نومبر کے دوران سیمنٹ کی فروخت 4.19فیصد بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (اے پی پی)نومبر 2020کے دوران سیمنٹ کی فروخت 4.19فیصد بڑھ گئی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2020کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.51ملین ٹن پہنچ گئی جبکہ نومبر 2019میں فروخت کا حجم 4.33ملین ٹن رہا تھا۔ اس طرح نومبر 2019کے مقابلہ میں نومبر2020 کے دوران سیمنٹ انڈسٹری کی مجموعی سیلز میں 0.18ملین ٹن یعنی 4فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اکتوبر 2020کے مقابلہ میں فروخت میں کمی ہوئی ہے، اکتوبر 2020میں فروخت کا حجم 5.74ملین ٹن رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق سیمنٹ کی مقامی فروخت نومبر2019کے مقابلہ میں نومبر 2020میں 6.29فیصد اضافہ سے 3.52ملین ٹن کے مقابلہ میں 3.74ملین ٹن تک بڑھ گئی۔

مزید :

علاقائی -