کراچی،روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پر استحکام رہا

 کراچی،روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پر استحکام رہا

  

کراچی (این این آئی) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل واسپنگ ملزکی جانب سے اچھی کوالٹی کی روئی کی خریداری میں دلچسپی اور جنرز کی جانب سے بھی روئی کی فروخت جاری رہنے کی وجہ سے روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پر استحکام رہا گو کہ دن بدن پھٹی کی کوالٹی گرتی جا رہی ہے اس لیے ٹیکسٹائل کے بڑے گروپ بھی اچھی کوالٹی کی روئی ہاتھ کر رہے ہیں اس کی وجہ سے کاروباری حجم بھی برقرار رہا۔ کپاس کی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے 22 فیصد جننگ فیکٹریاں بلکل چلی ہی نہیں جبکہ کئی جننگ فیکٹریاں جزوی طور پر چل کر بند ہوچکی ہیں کپاس کی پیداوار تشویشناک حد تک متواتر کم ہونے کی وجہ سے کپاس کی کاشت کاروں کی طرح کئی جنرز بھی دلبرداشتہ ہوگئے ہیں اور دیگر کاروبار کی طرف راغب ہو رہے ہیں اگر صورتحال میں کوئی مثبت اضافہ نہ ہوسکا تو ملک میں کپاس کا کاروبار اسی طرح کم ہوتا جائے گا۔ہفتہ کے دوران صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 8600 تا 9550 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 3300 تا 4200 روپے صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 8800 تا 9600 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 3400 تا 5000 روپے صوبہ بلوچستان میں روئی  کا بھاؤ فی من 8600 تا 9200 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 4000 تا 4800 روپے رہا۔

مزید :

علاقائی -