انڈر 16قومی ہاکی چیمپئن شپ، پنجاب اے ، بلوچستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر16 قومی ہاکی چیمپیئن شپ 20 ء کے نویں دن 3 میچز کھیلے گئے. سیمی فائنل کیلئے پنجاب اے,بلوچستان اے,کے پی کے اے, پنجاب سی نے کوالیفائی کرلیا. مہمان خصوصی ممبر سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن ناصر علی تھے.اس موقع پر چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر, ممبر اولمپیئن خالد حمید,'چیئرمین صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن و سابق آئی جی پی محمد سعید خان, ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید ظاہر شاہ بھی موجود تھے.ایونٹ کے نویں دن کا پہلا میچ کے پی کے بی اور بلوچستان بی کے مابین کھیلا گیا.جو کہ کے پی کے بی نے 1-6 سے جیت لیا. کے پی کے بی کی جانب سے یاسر دو,طلال,قاسم اللہ,احمد اللہ,توحید نے ایک ایک سکور کیا.دوسرا میچ پنجاب بی اور پنجاب ڈی کے مابین کھیلا گیا.جو کہ 2-3 سے پنجاب بی نے میچ جیت لیاایونٹ کا تیسرا میچ سندھ اے اور پنجاب اے کے مابین کھیلا گیا جو کہ پنجاب اے نے 0-5 سے جیت لیا.پنجاب اے کی جانب سے ابوزر نے دو,بشارت,رانا ولید,حنان نے ایک ایک گول سکور کئے. ایمپائرنگ کے فرائض ہارون,مظہر ریزرو ایمپائر سجاد تھے. ججز محمد یعقوب, اعجاز احمد جبکہ ٹیکنیکل آفیسر کے فرائض محمد حمزہ نے سر انجام دیئے.واضع رہے پہلا سیمی فائنل پنجاب اے اور بلوچستان اے جبکہ دوسرا سیمی فائنل کے پی کے اے اور پنجاب سی کے مابین کھیلا جائے گا.۔