میجر جنرل سعیدالزمان جنجوعہ میموریل پولو  کپ ماسٹر پینٹس نے جیت لیا

  میجر جنرل سعیدالزمان جنجوعہ میموریل پولو  کپ ماسٹر پینٹس نے جیت لیا

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام میجر جنرل سعیدالزمان جنجوعہ میموریل پولو کپ 2020ء  سپانسرڈ بائی آرٹیما میڈیکل ٹورنامنٹ ماسٹر پینٹس نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد نیوایج کیبلز کی ٹیم کو 7-5.5 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو اینڈ کنٹری کلب میں آٹھ گول ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ کافی دلچسپ رہا۔ کرونا ایس او پیز کے تحت ہونے والے اس فائنل کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مسزمیجر جنرل سعید الزمان جنجوعہ، سابق کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل (ر) صادق علی، آرٹیما میڈیکل کے سی ای او دانیال شیخ، جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر)شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب اعوان  اور پولو کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ 

ئنل میچ کافی دلچسپ رہا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرکے نیوایج کیبلز کی ٹیم کو 7-5.5 سے ہرایا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے مارکوس پنیلو نے 6 گول سکور کیے جبکہ دیگر میں بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔ نیوایج کیبلز کی طرف سے ایڈورڈ بینر ایو نے چار، اون رضوی نے ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ دوسری طرف سب سڈری فائنل میں پرائس میٹر ڈاٹ پی کے کی ٹیم نے ری ماؤنٹس کی ٹیم کو 7-5 سے ہرا دیا۔ پرائس میٹر ڈاٹ پی کے کی ٹیم کی طرف سے مینول کرنزا نے چھ گول جبکہ صوفی محمد ہارون نے ایک گول سکور کیا جبکہ ری ماؤنٹس کی طرف سے کیان ہال نے دو، جمی لی ہارڈی، کرنل ذوالفقار اور عمران شاہد نے ایک ایک گول سکور کیا۔ اختتامی تقریب میں مسزمیجر جنرل سعید الزمان جنوعہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -