پہلی ساؤتھ ایشین تھرو بال چمپئن شپ آئندہ سال منعقد ہوگی

   پہلی ساؤتھ ایشین تھرو بال چمپئن شپ آئندہ سال منعقد ہوگی

  

اسلام آباد(این این آئی)ساؤتھ ایشین تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی ساؤتھ ایشین تھرو بال چمپئن شپ آئندہ سال 26 سے 30مارچ تک میں بنگلہ دیش میں کھیلی جائیگی۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں جو ساؤتھ ایشین تھروبال فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں۔

 اور چمپئن شپ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، میزبان بنگلہ دیش، سری لنکا، بھوٹان، بھارت، نیپال، مالدیپ اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں ایونٹ کو کھیل کی ترقی کیلئے بہت اہمیت کاحامل قرار دیا جارہا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -