پہلا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

  پہلا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

  

 ہیملٹن(آئی این پی) نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں بہ آسانی اننگز اور 134رنز سے شکست دیکر 2میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔قبل ازیں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 7وکٹوں کے نقصان پر اس نے 145اوورز میں 519رنز کا مجموعہ بنا لیا، اگرچہ ابتدا ہی میں اوپنر ول ینگ کی وکٹ محض 14رنز پر گر گئی تھی تاہم اس کے بعد اوپنر ٹام لیتھن اور کپتان کین ولیمسن کے مابین شان دار اشتراک کے باعث نیوزی لینڈ ٹیم نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنا لی۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 64اوورز میں محض 138رنز پر آٹ ہو گئی، سب سے زیادہ اسکور جان کیمبل نے 26 رنز بنائے۔ ٹم ساتھی نے شان دار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4وکٹیں لیں۔آل آؤٹ کے بعد ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو بدقسمتی ساتھ نہ چھوڑ سکی، اور 59اوورز میں پوری ٹیم 247رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، اس بار نیل ویگنر نے 4وکٹیں لیں، جب کہ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جرمین بلیک ووڈ نے سینچری بنا کر 104رنز بنائے، الزری جوزف نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور 86رنز اسکور کیے۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 11دسمبر سے شروع ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -