قومی لان بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

  قومی لان بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان لان بال فیڈریشن کے زیراہتمام  قومی لان بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ جنوری میں فیصل آباد میں کھیلی جائے گی پاکستان لان بال فیڈریشن کے رانا وسیم مقصود نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر 10 دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاوہ مختلف محکموں کے کھلاڑی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ میں دو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔
 جن میں انفرادی اور ٹیم ایونٹ شامل ہے، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض محمد عثمان انجم انجام دیں گے۔