قومی نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ برس منعقد ہوگی

       قومی نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ برس منعقد ہوگی

  

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ برس 23 سے 27 فروری تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جبکہ پاکستان واپڈ امرد اور خواتین کے دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد وں اور خواتین کی سولہ، سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی, جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان انٹر بورڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن، لاہور گرائمز سکول، فاٹا، لمز، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

 چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرزکی  میٹنگ  22 فروی کو ہوگی جس میں چیمپیئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ  اور ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائیگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -